حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ امام صادق (ع) واشی نوی ممبئی کے مدیر حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ محسن علی ناصری نے رہبرِ معظم کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ رہبرِ معظم کی قیادت صرف سیاسی نہیں، بلکہ اخلاقی، فکری اور تہذیبی بنیادوں پر استوار ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ رہبرِ معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت الله العظمٰی سید علی خامنہ ای دام ظلہ ایک ایسے بصیرت افروز قائد ہیں جنہوں نے امتِ مسلمہ کو فکری استقلال، دینی غیرت اور قومی خودمختاری کا واضح راستہ دکھایا۔ اُن کی قیادت کا بنیادی وصف یہ ہے کہ وہ اسلامِ نابِ محمدی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم، قرآن و سنت، اور اہلِ بیتؑ کی تعلیمات کو عصرِ حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کر کے پیش کرتے ہیں، اسی وجہ سے اُن کی رہنمائی محض سیاسی نہیں، بلکہ اخلاقی، فکری اور تہذیبی بنیادوں پر استوار ہے۔
سربراہ حوزہ علمیہ امام صادق علیہ السّلام واشی نوی ممبئی نے کہا کہ رہبرِ معظم نے مظلوموں کی حمایت، استکباری قوتوں کے مقابل استقلال اور داخلی وحدت کو ہمیشہ اپنی ترجیحات میں رکھا ہے۔ علم، تحقیق، خودکفالت اور ثقافتی شناخت کے فروغ پر اُن کا زور قوم کو ترقی اور عزت کی راہ پر گامزن کرتا ہے۔ نوجوانوں کی تربیت، سادہ زیستی، اور عوام سے قربت اُن کی قیادت کو مزید مضبوط بناتی ہے۔









آپ کا تبصرہ